ہم ٹی وی کے ڈرامہ '' دوبارہ'' کی کہانی کیا ہے؟

Drama Serial Dobara
کیپشن: Dobara
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈرامہ '' دوبارہ'' کی کہانی زندگی میں ملنے والے دوسرے چانس کے گرد گھومتی ہے۔ ہرشخص کو زندگی ایک موقع دوبارہ ضرور دیتی ہے۔ مسکرانے کا، چھا جانے کا ، کسی کا بن جانے اور کسی کو اپنا بنا لینے کا۔

لیکن جب تقدیر نے  کسی کی قسمت کو مسکرانے کا موقع دیا تو اس نے وفا کیسے نبھائی? یہ دیکھئے گا ڈرامہ  '' دوبارہ '' میں, ڈرامے کی کاسٹ کو سپر اسٹارز کی کہکشاں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اداکار بلال عباس خان، حدیقہ کیانی، جاوید شیخ، سکینہ سموں، نعمان اعجاز ، اسامہ خان اور دیگر نے ڈرامہ میں یادگارکردار ادا کئے ہیں۔

مومنہ درید پروڈکشنز کے زیراہتمام پیش کئے جانیوالا ڈرامہ '' دوبارہ'' ثروت نذیر نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایات عشق تماشا، کشف اور چپکے چپکے کے شہرہ آفاق ڈائرکٹر دانش نواز نے دی ہیں۔