طیاروں کی کمی اورآپریشنل وجوہات پر18پروازیں منسوخ

lahore allama iqbal international airport
کیپشن: lahore allama iqbal international airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہورعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ  پر طیاروں کی کمی اورآپریشنل وجوہات پر18پروازیں منسوخ کردی گئیں 
 تفصیلات کے مطابق فلائی ناز کی لاہور سے ریاض دوطرفہ پرواز 318،317 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی پرواز 313 منسوخ کردی گئی ہے،لاہورعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ  پر طیاروں کی کمی اورآپریشنل وجوہات پر18پروازیں منسوخ کردی گئیں   ہیں جن میں  پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد دو طرفہ پرواز 650،651 ، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 322،323 ،قطر ایئر ویز کی لاہور سے دوحا دو طرفہ پرواز 629،628  شامل ہے۔
لاہورعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403،404، ایئر بلیو کی لاہور سے دوبئی دو طرفہ پرواز 417،416،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304 ، گلف ایئر لائن کی لاہور سے بحرین دو طرفہ پرواز 766،767 ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316  اورپی آئی اے کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز 185 منسوخ کر دی گئی ۔