پی سی بی نے یونس خان کو خوشخبری سناد ی

 پی سی بی نے یونس خان کو خوشخبری سناد ی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) دورہ انگلینڈ کے بعدسابق کپتان یونس خان کو پی سی بی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنےپر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ حکام نےیونس خان کے تجربے سے مستقبل میں استفادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یونس خان کس عہدے پر خدمات انجام دیں گے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق
یونس خان جلد چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے، یونس خان اور وسیم خان کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات شیڈول تھی تاہم وسیم خان کے لاہور میں نہ ہونے کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔ آئندہ ہفتے چیف ایگزیکٹیو سے ممکنہ ملاقات میں یونس خان کے کردار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ سابق کپتان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer