مشہور بالی ووڈ سٹار نےماہرہ خان کو فالو کرلیا

مشہور بالی ووڈ سٹار نےماہرہ خان کو فالو کرلیا
مشہور بالی ووڈ سٹار نےماہرہ خان کو فالو کرلیا
مشہور بالی ووڈ سٹار نےماہرہ خان کو فالو کرلیا
مشہور بالی ووڈ سٹار نےماہرہ خان کو فالو کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی مقولیت صرف پاکستان میں محدود نہیں بلکہ سرحد پار بالی ووڈ انڈسڑی میں بھی ان کے کافی چاہنے والے ہیں، ماہرہ خان نے بالی ووڈ سٹار کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے ساتھ کامیابی فلم کی، جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا، اب ان کی فین لسٹ میں بالی ووڈ کے بڑے سٹار کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان شوبز انڈسڑی میں کمال اداکاری کی بدولت ان کے آج لاکھوں فینز ہیں اور حیرت کی بات یہ کہ نہ صرف پاکستان بللکہ بیرون ممالک میں بھی ان کے مداح موجود ہیں، اب ماہرہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کے اداکار ریتک روشن کا اضافہ ہوا،ریتک روشن نے ماہرہ خان کو ’ فالو‘ کرنا شروع کردیا۔

بالی ووڈ اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس وقت 170 لوگوں کو فالو کررہے ہیں جن میں پاکستانی سٹاز ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد66 لاکھ سے زائد ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer