لاہوریوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاری

لاہوریوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) مہنگائی کے ستائے لاہوریوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، پی ایچ اے کا پارکوں کی انٹری اور پارکنگ فیس وصولی کا فیصلہ، حتمی منظوری 24 ستمبر کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرزکے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا فائنل کر لیا گیا، اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے کے اختیارات کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اجازت لی جائے گی، پی ایچ اے کا اڑھائی ارب کے خسارے والے بجٹ کو بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، باغ جناح میں کاسموپولٹین کلب اور لیڈیزکلب کے لیزمعاہدے میں توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق دس سال ورک چارج سروس والے پی ایچ اے کے مالیوں کو مستقل کرنے کی تجویز کو بورڈ میں نہیں رکھا جارہا، بورڈ کے ایجنڈے میں ریونیو بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ پارک انٹری اور پارکنگ فیس کی ابتدائی اجازت بورڈ سے لی جائے، ابتدائی اجازت کے بعد انٹری فیس کے پروپوزل کی سمری فنانس کو بھجوائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بسوں کے روٹس میں اضافہ کر دیا ، نئے روٹس میں شالامار باغ، بدھا کا آوا، مقبرہ دائی انگہ شامل  ہیں، افتتاح جلد کیا جائے گا، اس سے قبل ڈبل ڈیکر بس گریٹر اقبال پارک، فوڈ سٹریٹ، بادشاہی مسجد پر سیاحوں کے لیے چلائی گئی ہے، واہگہ بارڈر کا روٹس کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جو تاحال بحال نہ کیا جا سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer