ایس ایچ او سمیت 7اہلکاروں کیخلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج

ایس ایچ او سمیت 7اہلکاروں کیخلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ایس ایچ او وحدت کالونی سمیت 7 اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔ 
ایس ایچ او افضال رؤف ، سب انسپکٹر عادل و دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔  مقدمہ گوجرانوالہ کے رہائشی الیاس کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالا میں درج کیا گیا، جس کے مطابق الیاس کو گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جا کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا گیا۔ 
مدعی مقدمہ کے مطابق گھر فون کر کے 12 لاکھ روپے کی رقم منگوائی اور جان خلاصی کروائی۔ 

ایس ایچ او افضال کو ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر بلا کر گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو فیروزوالا پولیس کے حوالے کردیا گیا۔