گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والوں کیلئے اچھی خبر

گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والوں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: City42 - Vehicles Registration
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑیوں کوخود رجسٹرڈ کروانے والے مالکان کیلئے فریدکوٹ ہاؤس ایکسائز آفس میں علیحدہ ہال بنا دیا گیا جس میں ایجنٹوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ریجن سی عمران اسلم نے تعیناتی کے بعد گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے کیلئے آنیوالے گاڑی مالکان کیلئے الگ ہال بنوا دیا ہے جہاں ای ٹی او گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے کےعمل کی نگرانی کریں گے۔ ہال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے الگ ونڈوز بنا دی گئیں ہے جہاں گاڑی مالکان کو تمام سہولتیں میسر ہونگی، گاڑی رجسٹرڈ کروانے کیلئے آنیوالے مالکان کا کام ایک دن میں مکمل کیا جائے گا۔

ایجنٹ مافیا کے ہال میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی اور تمام سٹاف وعملہ یونیفارم میں موجود ہوگا جبکہ عملے کے ایجنٹ مافیا کیساتھ ملوث ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer