میٹرو بس میں نوجوان لڑکی کا بھیک مانگنے کا ماڈرن انداز

میٹرو بس میں نوجوان لڑکی کا بھیک مانگنے کا ماڈرن انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر کےبازاروں اور شاہراہوں پر آپ نے بھکاری تو دیکھے ہونگے، کوئی لنگڑا ، گونگا  اور اندھا بن کر  بھیک مانگتا ہے لیکن آج  لاہورمیٹروبس میں لڑکی نے بھیک مانگنے کا انوکھا طریقہ متعارف کرادیا۔
ذرائع کے مطابق میٹروبس میں ایک لڑکی نے بھیک مانگنے کیلئے انوکھا انداز اپنایا، لڑکی نے اپنے موبائل فون پر گانا لگا کر رقص کرکے بھیک مانگی، لڑکی کے ٹھمکے دیکھ کر مسافر دنگ رہ گئے،لڑکی کو مسافروں نے 10، 10 روپے بھیک دی، لڑکی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

میٹرو بس میں رقص کرنے والی لڑکی ٹمبر مارکیٹ سٹاپ سے بس میں بیٹھی تھی، جب لڑکی نے بس میں رقص کرکے بھیک مانگی تو میٹرو بس انتظامیہ نے لڑکی کو آزادی سٹاپ فلائی اوور پر بس سے نکال دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer