ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج کے 10 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری

مسلح افواج کے 10 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مسلح افواج کے 10 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5، پولیس سروس میں 3 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے، ایف پی ایس کے سی نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے مجموعی طور پر  10 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب امیدواروں کی مسابقتی امتحان 2024 میں انڈکشن  کی گئی ہے، بری فوج سے کامیاب قرار دیئے گئے 7 امیدواروں کی سول سروس میں شمولیت  کی گئی ہے۔

  کیپٹن یاسر حمید اور کیپٹن زوہیب ناصر  کی فارن سروس، کیپٹن حمزہ طاہر شاہ، کیپٹن امتیاز حسین  اور کیپٹن محمد بلال خان وزیر کی پولیس سروس میں، کیپٹن سید عبدالرحمان قاسم اور کیپٹن سید محمد عمر شاہ کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے، مزید برآں پاک فضائیہ سے فلائٹ لیفٹیننٹ طلحہ حسیب کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاک بحریہ سے لیفٹیننٹ محمد ارسلان شکیل کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور لیفٹیننٹ محمد علی حماد کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔