ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی اسلحہ اور غیر قانونی رہائشیوں کےخلاف اقدامات مزید سخت؛ سوشل میڈیاپرشرانگیزی پر زیرو ٹالرنس

شہری غیرقانونی رہائشیوں کودکان یامکان کرائےپرنہ دیں؛،پنجاب حکومت

غیر قانونی اسلحہ اور غیر قانونی رہائشیوں کےخلاف اقدامات مزید سخت؛ سوشل میڈیاپرشرانگیزی پر زیرو ٹالرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت امن وامان بارےاجلاس ہوا۔ اجلاس میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے گئے ۔سوشل میڈیاپرشرانگیزی ونفرت کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی نافذ کردی 
پنجاب میں لاؤڈسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیلئےپولیس ہیلپ لائن15میں خصوصی سیل قائم کرلیا ۔ شہری غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کیلئےفوری 15 پر کال کریں۔
صوبےکوغیرقانونی اسلحہ سےپاک کرنےکیلئےاقدامات سخت کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے امن کمیٹیوں کوفوری مؤثراور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
پنجاب امن کمیٹیوں کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا۔ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس سٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔منافرت پھیلانےوالےاشتہارات،تصاویر،پلےکارڈزپرپابندی اورکارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔
ضلعی انتظامیہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کرینگی۔پنجاب کی انتظامیہ کوضلعی رپورٹس روزانہ کی بنیادپراپ ڈیٹ کرنا ہوگی۔اپ ڈیٹ کرناہوگاکہ کتنےغیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبارسےمنسلک ہیں۔روزانہ رپورٹ کرناہوگی کتنےغیرقانونی رہائشی مرکزمیں ڈی پورٹیشن کیلئےبھیجے۔
پنجاب انتظامیہ روزانہ بتائےگی کتنےبین الاقوامی باشندےٹیکس نیٹ میں لائےگئے۔،پنجاب حکومت نے کہا شہری غیرقانونی رہائشیوں کودکان یامکان کرائےپرنہ دیں۔خلاف ورزی پرکرایہ داری،پاسپورٹ ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی ۔سوشل میڈیاپرنفرت انگیزموادپھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
نفرت انگیزموادپھیلانےپرپیکاایکٹ کےتحت مقدمات درج کیےجائیں گے۔سوشل میڈیاپرشرانگیزی ونفرت کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی نافذکردی گئی۔غیرقانونی اجتماعات یابازاربندکرانےوالوں پردہشتگردی قوانین لاگوہوں گے