ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن انتقال کر گئے

گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ 

بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دلی میں گلوکار رِشبھ ٹندن کو  منگل کی رات دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، اُن کی عمر 35 سال تھی۔

خاندانی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نئی دلی میں تھے، گزشتہ رات رشبھ کو دل کا دورہ پڑا۔ 

واضح رہے کہ رشبھ گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ  ایک اداکار بھی تھے، جو میوزک ویڈیو پراجیکٹس "Faqeer – Living Limitless" اور "Rashna: The Ray of Light" اور "Ishq Faqeerana" کے لیے جانے جاتے تھے۔ 

ان کا گانا عشق فقیرانہ ان کے گائے ہوئے سب سے مقبول گانوں میں شمار ہوا۔