سٹی 42: نصیر آباد، ڈولفن سکواڈ نے خواتین کو ہراساں کرنے والے 4 ملزم دھر لئے
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو دوران گشت سیف سٹیز اتھارٹی سے ہراسمنٹ کی اطلاع ملی،ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار سوار 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزموں کی شناخت ندیم، علی، کرامت اور حسن کے نام سے ہوئی،ملزموں نے ڈولفن ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی، گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہوئی ۔
گرفتار ملزموں کوقانونی کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App