ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان گروہ کا قلع قمع کر دیا۔
یکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔