ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمن نے ورلڈ کپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی؛ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کافیصلہ کل ہوگا

ICC Women\'s Cricket World Cup 2025, Pakistan vs Sri Lanka, England Vs Australia, India vs New Zealand, India Vs Bangladesh, City42 , Points Table
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ویمن نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ میچ میں انہونی ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

پاکستان ویمن آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں اور کل ساؤتھ افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد کسی دوسری ٹیم کے پاکستان سے آخری پوزیشن چھین لینے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔  

پاکستان ویمن اپنا ساتواں میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ ویمن سے کھیلیں گی اور امید ہے کہ تزک و احتشام سے ہاریں گی، آخری پوزیشن کے لئے پاکستان ویمن کی آرچ رائیول بنگلہ دیش ویمن کو اپنا آری میچ بھارت  سے درپیش ہے، ان کے بارے میں بھی توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ہارنے کی  گزشتہ پانچ میچوں کی روایت برقرار رکھیں گی۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر گرین شرٹس 6 میچ کھیل کر  2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر قابض ہیں۔ بنگلہ دیش ویمن 8 میچوں میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے ایک سلاٹ اوپر ہے۔ پاکستان نے اپنے 2 قیمتی پوائنٹ دو میچ ڈرا ہونے سے حاصل کئے ہیں۔

انگلینڈ اور  بنگلہ دیش کے آخری دو میچوں کی خاص اہمیت

بنگلہ دیش اور انگلینڈ ویمن  اپنے آخری آخری میچ میں جیتیں یا ہاریں دونوں کے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ان دونوں کے میچوں کی خاص الخاص اہمیت یہ ہے کہ ان میچوں سے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کھیلنے والی چوتھی ٹیم کا تعین ہو گا اور یہ اہم ترین فیصلہ اب انگلینڈ ویمن اور بنگلہ دیش ویمن کے نازک کندھوں پر آ پڑا ہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ یا انڈیا  میں سے کس ٹیم کو بھیجنا ہے ۔


نیوزی لینڈ اور انڈیا کے دو دو کروشیل میچ

آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔  دونوں ٹیمیں آج بدھ کی شام آپس میں میچ کر رہی ہیں۔ اس میچ کی ہار جیت سے یہ طے ہو گا کہ پوائنتس ٹیبل پر ٹاپ پر کون رہے گا۔ اور پہلا سیمی فائنل کون کھیلے گا۔

 نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے ایک ٹیم کو سیمی فائنلز کی چوتھی ٹیم بننا ہے۔ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹ برابر یعنی 4 ہیں، دونوں ٹیموں کو دو دو میچ مزید کھیلنا ہیں جن سے یہ تعین ہو گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔

پوزیشن زیادہ دلچسپ اس لئے ہو گئی ہے کہ نیوزی لینڈ اور انڈیا کو اپنا ایک ایک میچ تو آپس میں ہی کھیلنا ہے، بظاہر یہ سوچنا آسان ہے کہ نیوزی لینڈ اور انڈیا کے میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں چلی جائے گی۔ 

نیوزی لینڈ، انڈیا کے برابر رہنے کا امکان

لیکن اگر نیوزی لینڈ انڈیا کا میچ جیتنے والی ٹیم اپنا دوسرا میچ ہار گئی اور یہ میچ ہارنے والی ٹیم اپنا دوسرا میچ جیت گئی تب بھی نیوزی لینڈ اور انڈیا کے پوائنٹس برابر رہیں گے اور مجبوراً فیصلہ نیٹ رن ریٹ سے کرنا پڑے گا۔یعنی اگر نیوزی لینڈ انڈیا کےساتھ میچ میں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جیت جائے، انڈیا اپنی تین میچوں سے جاری ہار کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہار جائے تو  نیوزی لینڈ  ویمن سیمی فائنل میں جانے کے لئے  انگلینڈ کی محتاج ہوں گی۔ اگر وہ انگلینڈ سے ہار گئیں تو انہیں انڈیا کے بنگلہ دیش سے ہارنے کی بھی دعا کرنا پڑے گیْ 

نیٹ رن ریٹ؛ نیوزی لینڈویمن دو میچوں میں بارش کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

نیٹ رن ریٹ کے تیبل پر انڈیا اور نیوزی لینڈ کا فرق بہت تھوڑا ہے، انڈیا کا نیٹ رن ریٹ معمولی بہتر ہے کیونکہ انہوں نے دو میچ جیتے اور نیوزی لینڈ نے ایک میچ جیتا اور دو میچ بارش کی وجہ سے نامکمل ہونے کے سبب ان کا نیٹ رن ریٹ بھی انڈیا سے نیچے ہے اور انہیں سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے ساؤتھ افریقہ سے  بھی پیچھے رہنا پڑ گیا۔

نیوزی لینڈ انڈیا میچ

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا اب تک اہم ترین گروپ میچ  نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان ہو گا۔

نیوزی لینڈ اور انڈیا ویمن کا میچ  کل 23 اکتوبر کوممبئی میں ہو گا۔

 اس میچ کے بعد ہارنے والی ٹیم کے سیمی فائنل تک جانے کا راستہ تقریباً مسدود ہو جائے گا البتہ خود اس ٹیم کے دوسرا میچ جیت جانے اور جیتنے والی ٹیم کے اپنا آخری میچ ہار جانے سے صورتحال میں ڈرامائی ٹویسٹ آ بھی سکتا ہے۔

پاکستان سری لنکا میچ

پرسوں 24 اکتوبر کو سری لنکا کے کولمبو میں پاکستان اور سری لکنا ویمن اپنا ورلد کپ کا آخری میچ کھیلیں گی۔ اس میچ کے نتیجہ کا دونوں کے لئے کوئی معنی نہیں ہو گا۔ البتہ اگر پاکستان یہ میچ جیت جائے اور بنگلہ دیش انڈیا سے اپنا میچ ہار جائے تو پوائنتس ٹیبل پر آخری پوزیشن بنگلہ دیش کو مل جائے گی اور پاکستان ویمن 7 ویں پوزیشن پر آ جائیں گی۔ 

آسٹریلیا ساؤتھ افریقہ میچ

26 اکتوبر کو آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کا آخری گروپ میچ ہو گا، اس میچ کے نتیجہ سے  آسٹریلیا کی ٹاپ پوزیشن کا تعین ہو سکتا ہے اور  اگر آسٹریلیا آج انگلینڈ سے ہار جائے اور اس کے بعد ساؤتھ افریقہ سے بھی ہار جائے تو ساؤتھ افریقہ کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن تبدیل ہو سکتی ہے اور وہ سیمی فائنل کھیلنےوالی تیسری ٹیم سے دوسری ٹیم بن سکتی ہے۔ 

انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ

27 مارچ کو انگلینڈ اور نیزی لینڈ اپنے آخری گروپ میچ کھیلیں۔ اگر نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اس کے لئے انڈیا کے ساتھ میچ کے بعد اس دوسرے میچ کی بھی اہمیت ہو گا۔

انڈیا بنگلہ دیش میچ

28 اکتوبر کو انڈیا ور بنگلہ دیش اپنے آخری گروپ میچ کھیلیں گی، یہ میچ ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بھی ہو گا۔ اس کے بعد  دو سیمی فائنل ہوں گے اور فائنل!