ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس لاہور میں خواتین ، بچے اور بچیوں کے اغواکے2882واقعات رونما

رواں برس لاہور میں خواتین ، بچے اور بچیوں کے اغواکے2882واقعات رونما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہرمیں خواتین ،بچےاوربچیوں کےاغواکےواقعات مسلسل بڑھنے لگے۔رواں سال خواتین ، بچے اور بچیوں کے اغواکے2882واقعات ہوئے۔
 پولیس ریکارڈ کے مطابق اغوابرائے تاوان کے 13مقدمات درج  ہوئے ۔ خواتین بچےاوربچیوں کےاغواکے2863مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن 783اغواکے مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر  ہے ،صدر ڈویژن 567مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 540مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
سٹی ڈویژن 461مقدمات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔اقبال ٹاؤن ڈویژن 308مقدمات کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہے اور سول لائن ڈویژن 204اغواے مقدمات کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔