ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے کچے کے علاقوں میں پائیدار امن کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تاریخ پالیسی منظور کر لی ہے، اس تاریخ ساز موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدنام زمانہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔
کچے کے علاقے کو خوشیوں کا نگر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اب امن کا وعدہ کیا گیا ہے، اور اس پس ماندہ علاقے میں بھی اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔
حکومت کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں ڈاکوؤں کیلئے رضاکارانہ سرینڈر اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے، اس پالیسی کے تحت کچے کے ہیڈ منی والے 50 ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوئے۔
کچے کا علاقہ برسوں سے خوف، جرائم اور بے یقنی کی علامت رہا ہے، لیکن یہ کچہ اب امن و استحکام اور امید کی ایک نئی شناخت بننے جا رہا ہے، یہ اہم کامیابی سندھ پولیس کے عزم اور لازوال قربانیوں اور ہمیشہ قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے عوام کے سبب حاصل ہوئی ہے۔