ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی :اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کامیونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔
سنگل بنچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔