ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹریفک وارڈنز کی موجودہ وردی جاری رکھنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹریفک وارڈنز کی موجودہ وردی جاری رکھنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔

4ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا  تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لیے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی اس کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وارڈنز کے لیے تقریباً 14 ہزار نئے یونیفارمز اور اسسریز خریدی جائیں گی۔خریداری کے لیے 8 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔اگر وردی تبدیل کی جاتی، تو اس پر 14 کروڑ روپے تک کے اخراجات آتے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلہ مالی بوجھ کم کرنے اور عملی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔