ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا تاریخی اقدام ،موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی خدمت کے لیے تیار

پنجاب پولیس کا تاریخی اقدام ،موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی خدمت کے لیے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی  پنجاب پولیس نے شہریوں کو انصاف اور سہولت اُن کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ملکی تاریخ کا انقلابی قدم اٹھا لیا ۔

پہلی بار موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق اب شہری اپنے گھر یا دفتر کے قریب ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے اور مقدمات کا اندراج بھی موقع پر کیا جا سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے لیے 118 موبائل گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں جن میں سے 20 فیصد پنک رنگ کی وینز خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی،ابتدائی مرحلے میں 34 موبائل وینز مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں جن میں چار کاؤنٹرز ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وقاص نذیر نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے بعد تمام اضلاع میں گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا،تاکہ شہریوں کو پولیس خدمات جدت اور تیز رفتاری کے ساتھ اُن کے دروازے پر دستیاب ہوں۔