( اقصیٰ شاہد )تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر اورمتعددپروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمڑیس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 110شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔