ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی : ڈلیوری رائیڈرز کیلئے نئی ٹریفک پابندیوں کا اعلان

دبئی : ڈلیوری رائیڈرز کیلئے نئی ٹریفک پابندیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز نے ڈلیوری بائیکس کے لیے تیز رفتار سڑکوں پر نئی ٹریفک پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔

نئے ضوابط کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ لین والی سڑکوں پر ڈلیوری رائیڈرز کو بائیں جانب کی دو لین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ تین یا چار لین والی سڑکوں پر وہ سب سے بائیں لین استعمال نہیں کرسکیں گے۔ دو یا کم لین والی سڑکوں پر ان پر کوئی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

آر ٹی اے کی ٹریفک اینڈ روڈز ایجنسی کے سی ای او حسین البنّاکا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی اور نجی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ ڈلیوری رائیڈرز کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر واضح سائن بورڈز لگائے جائیں گے تاکہ ممنوعہ اور مخصوص لینز کی درست نشاندہی ہو سکے۔

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر اِن چیف برائے آپریشنز، میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈرز پر پہلی بار 500 درہم، دوسری بار 700 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ تیسری خلاف ورزی پر ان کا ڈلیوری پرمٹ معطل کر دیا جائے گا۔

اسی طرح اگر کوئی رائیڈر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بائیک چلاتا ہے تو پہلی بار 200، دوسری بار 300 اور تیسری بار 400 درہم جرمانہ ہو گا۔

دبئی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ڈلیوری بائیکس سے متعلق 854 حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں ان کی تعداد بڑھ کر 962 ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال ڈلیوری رائیڈرز کے خلاف 70 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں درج کی گئیں، جو رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں بڑھ کر 78,386 ہو چکی ہیں۔