ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا نہیں؟ موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

بارش ہوگی یا نہیں؟ موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان  ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔پنجاب کے شمالی ا ضلاع میں سمو گ چھاے رہنے کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں آلودگی کا راج برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 244 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی مضر صحت سطح پر ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔شادمان میں 429، پیراگون میں 370، برکی روڈ پر 360، سول سیکرٹریٹ میں 352، اقبال ٹاؤن میں 332، ساندہ میں 309، سید مراتب علی روڈ پر 302 اور بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 290 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں فضائی معیار میں کچھ بہتری آنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔شہر میں اس وقت 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں موسم گرم اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت ہلکی خنکی محسوس کی جائے گی۔شہر میں شمال کی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر کا فضائی معیار مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جو کہ صحت کے لیے خطرناک سطح پر ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور طویل دورانیے تک باہر رہنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں اس وقت موسم خشک ہے اور صبح کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے یعنی موسم بدستور خشک رہے گا۔ 
 دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی توقع ہے۔  مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے اضلاع اسمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی اسموگ رہنے کا امکان ہے۔