ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:ڈیوٹی سے واپسی پر گردن پر ڈور پھرنےسے گھرکاواحدکفیل  نوجوان جاں بحق

لاہور:ڈیوٹی سے واپسی پر گردن پر ڈور پھرنےسے گھرکاواحدکفیل  نوجوان جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی, تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں21سالہ نوجوان  گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مزنگ کا رہائشی نعمان یوسف کام سے واپس گھر آ رہا تھا کہ راستے میں گلے میں ڈور پھر گئی،ڈور پھر نے سے نعمان یوسف شدید زخمی ہوا  اورہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔نعمان کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ  نعمان میڈیکل ریپ کا کام کرتا تھا،ڈیوٹی کےبعد گھرجارہا تھا،نعمان یوسف گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا۔نعمان یوسف کا ایک چھوٹا بھائی، 2بہنیں ہیں۔
 پولیس ذرائع کے مطابق  رات گئے تھانہ مزنگ، اچھرہ، نواں کوٹ، سمن آباد میں پتنگ بازی ہوتی رہی۔کینال،سوڈیوال ،فیروز پور روڈ و دیگر علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی۔