بالی ووڈ اداکار کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

بالی ووڈ اداکار کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی بالی ووڈ اداکار دلیپ تاہل کو گاڑی سے ٹکر مار کر 2 افراد کو زخمی کرنے کے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجسٹریٹ کی عدالت نے بھارتی بالی ووڈ کےسینئر  اداکار دلیپ تاہل کو گاڑی سے ٹکر مار کر 2 افراد کو زخمی کرنے کے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  عدالت میں ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ تاہل نے 2018ء میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک رکشے کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک نوجوان اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بعد اداکار  دلیپ تاہل کو گرفتار کر لیا گیا تھا،  تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے لیکن اس حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا۔