وزیراعلیٰ کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن
کیپشن: Mohsin Naqvi
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب) وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی مختلف فلور پر گئے اور قائم شعبوں میں فنشنگ کے کاموں کامعائنہ کیا، لیبز کیلئے خریدے گئے آلات دیکھے،  آڈیٹوریم اور عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیا اور عمارت کے سول ورک کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس و مشینری کی خریداری کے امور بارے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سول ورک بارے بریفنگ دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی اتھارٹی کے امور کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے گی۔