نون اور شین ایک ساتھ ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz, Minar e Pakistan Jalsa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے بعد اہم ترین خطاب مریم نواز کا تھا جو نسبتاً مفصل بھی تھا۔ مریم نواز نے میاں نواز شریف کے سٹیج پر آنے سے پہلے جلسہ کو سنبھالا اور کارکنوں سے طویل گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ  کہتے تھے ’ن‘ میں سے ’ش‘ نکلے گی، وہ دیکھ لیں ’ن‘ اور ’ش‘ ایک ساتھ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی وہ بھی دیکھ لیں آج نوازشریف آن بان اور شان کے ساتھ واپس آگیا ہے۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا ’وتعزمن تشاء وتزل من تشاء‘ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے گھر، اپنی مٹی اور اپنے وطن واپس آئے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ 9 مئی کا واقعہ تو دور کی بات ہے نوازشریف کے ہوتے ہوئے کبھی گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہر دور میں پاکستان کی تعمیر کی لیکن انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا، آج قوم کا بیٹا نواز شریف آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے آگیا ہے، اب مہنگائی بھی ختم ہوگی، لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جدوجہد ہے، نواز شریف جنون ہے، جذبہ ہے اور یہی مسلم لیگ ن ہے۔