ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: England vs Afghanistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ 

افغانستان کی جانب سے دیا گیا 113 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش بولر سیم کرن افغانستان کی بیٹنگ لائن کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث افغانستان کی ٹیم 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران کے 32 اور عثمان غنی کے 30 رنز کے علاوہ کوئی افغان بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ 

افغانستان کے آخری 5 کھلاڑی صرف تین رنز کے اندر پویلین لوٹ گئے۔  انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن صرف 10 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے اُڑے، جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس دو دو اور کرس ووکس نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے بھی ذمہ دارانہ آغاز کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 19 رنز بنائے۔ بعد ازاں لیام لونگسٹن کے ناقابلِ شکست 29 رنز کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر