اورنج لائن ٹرین منصوبہ، پیکج ٹو کے کنٹریکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Orange Line Train
کیپشن: Orange Line Train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اورنج لائن  ٹرین منصوبے کے پیکج ٹو کا سول سٹرکچر خطرے میں پڑ گیا، اورنج لائن کے سول سٹرکچر میں ٹرین کے چلنے کے دوران وائبریشن میں اضافہ بڑھنے لگا, پیکج ٹو کے کنٹریکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث اورنج ٹرین کا چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکج ٹو کا سٹرکچر تھرتھراہٹ سے متاثر ہونا شروع ہوگیا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی  کی جانب سے مانیٹرنگ میکنزم نہ ہونے اور ٹرین کی وہیل چیکنگ اور سیسمیک آئسولیٹرز نصب نہ ہونے سے پیکج ٹو کا سٹرکچر تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا,مختلف اسٹیشنز  میں لگی حساس فال سیلنگ گرنا بھی معمول بن چکا ہے۔

اس حوالے سے منصوبے کے کنٹریکٹر نے رواں سال پندرہ اگست سے اتھارٹی کو آگاہی خط لکھنے شروع کئے جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سدباب کی بجائے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف ہے۔اس حوالے سے ایل ڈی اے اور نیسپاک کی جانب سے مانگی گئی وضاحت میں سٹرکچر کی سیفٹی پر سوالات اٹھادیئے گئے ۔