آئرلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان

Ireland Series, Pakistani Team
کیپشن: Ireland Series, Pakistani Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 

بورڈ انتظامیہ کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں  میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ آئرلینڈ سے سیریز  تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل ہے جب کہ میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔