مچھلی کا کانٹا گلے میں اٹکنے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

fish bone
کیپشن: fish
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مچھلی کے کانٹوں کا دیگر غذاؤں کے مقابلے میں گلے میں پھنسنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم  ایسے بہت سے عام طریقے موجود ہیں جن سے گلے میں پھنس جانے والے مچھلی کے کانٹے کو ہٹانا ممکن ہے۔
زیتون کا تیل ایک قدرتی لبریکنٹ (چکناہٹ والی چیز) ہے، اگر مچھلی کا کانٹا گلے میں اٹک جائے  تو ایک یا 2 کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو نگلنے کا طریقہ آزمائیں۔یہ تیل گلے کے اطراف اور کانٹے میں کوٹنگ بنا دے گا جس سے اس کو نگل کر معدے میں پہنچانا یا کھانس کر نکالنا آسان ہوجائے گا۔ڈبل روٹی کو پانی میں ایک منٹ کے لیے ڈبوئیں، پھر اس کا ایک بڑا نوالہ سالم ہی نگل لیں، اس ٹکڑے سے مچھلی کے کانٹے پر وزن بڑھے گا اور وہ معدے کی جانب چلا جائے گا۔

اکثر مچھلی کے کانٹے گلے کی پشت میں ٹانسلز کے ارگرد اٹکتے ہیں، زبردستی چند مرتبہ کھانسنا انہیں اپنی جگہ سے ہلانے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔کیلے کا ایک بڑا حصہ منہ میں کم از کم ایک منٹ تک رکھیں، جس سے لعاب دہن کی کچھ مقدار جمع ہوگی اور پھر اسے نگل لیں۔

سرکے میں تیزابیت بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کو پینا بھی مچھلی کے کانٹے کو گھلانے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس سے وہ نرم ہوجاتا ہے اور نگلنا آسان ہوجاتا ہے۔اس مقصد کے لیے ایک کپ پانی میں کھانے کے 2 چمچ سرکے کو ملائیں یا ایک کھانے کا چمچ سرکہ براہ راست پی لیں۔اگر سانس لینے میں کوئی مسئلہ نہیں تو کچھ وقت تک کوئی اقدام نہ کریں مگر سونے سے قبل یہ جان لیں کہ گلا کلیئر ہے یا نہیں۔اگر سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر یا ہسپتال کا رخ کریں۔کئی بار مچھلی کا ایک کانٹا اپنی جگہ سے ہٹتا نہیں اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔