بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب میں کب داخل ہوگا؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

in punjab rain system
کیپشن: rain lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)بارشیں برسانے والا سسٹم آج لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پہنچے گا، آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے امکانات ہیں، بارش سے ڈینگی بھی بڑھ سکتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اکتوبر میں موسم کے تیور خراب ہورہے ہیں،رات کے اوقات میں خنکی جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار ہے، فضائی آلودگی کا تناسب بھی بڑھ گیا دن کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈکس 200 سے تجاوز کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم آج پنجاب کا رخ کرے گا جو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا جبکہ بارش کے بعد موسم قدرے بہتر ہوگا جبکہ بارشوں کے پانی کے جمع ہونے سے ڈینگی کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین اور موسم کا احوال بتانے والوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer