مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگ گئی

مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو  اسلام آباد میں آگ لگ گئی۔

 تفصیلات کےمطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو  آگ لگنے کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا۔جس وقت گاڑی میں آگ لگی اس وقت مولانا فضل الرحمان اس میں سوار نہیں تھے، تاہم  آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

 ٹویٹر پر سرفراز راجہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کے ایف ٹین کے بازار میں کار کو آگ لگی ہے اور لوگ وہاں سے گزر رہے ہیں۔