فلم کی شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے خاتون ہلاک

 فلم کی شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے خاتون ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی جس سے عملے کی خاتون رکن ہلاک اور فل ڈائریکٹر زخمی ہو گیا۔ 

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے جس میں گولی چلنے سے خاتون ہلاک جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔خاتون کی لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ''رسٹ'' فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈون سے حادثا گولی چل گئی تھی جو پہلے فلم کے ڈائرکٹر جوئیل سوزا اور پھر ڈی او پی ہیلینا ہچنز کو جا لگی ۔نائن ون ون پرکال کے بعد سانتافی شیرف آفس سے دو ڈپٹی فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلینا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونیورسٹی آف میکسیکو کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گسی جبکہ  سینٹ ونسنٹ ریجنل میڈیکل سنٹر میں داخل فلم ڈائرکٹر کی حالت تسلی بخش بتائی
 امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ  ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42 سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ نیو میکسیکو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی قسم کی پروپ گن ہی شوٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا اس نقلی گن میں گولی تھی یا گن پاودڑ موجود تھا جس سے حادثہ پیش آیا۔سانحے کے بعد پولیس ایلیک بالڈون کو تفتیش کے لیے لے گئے جہاں انہیں آنسووں میں افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔