آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں:وزیر اعظم عمران خان

PM meeting
کیپشن: PM meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔

فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔


اس سے قبل وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس (سی ڈی این) خاص طور پر کلاؤڈ فیئر، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شیئر کا 1-2 فیصد حصہ رکھتے ہیں ، انہیں فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں۔ دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز/سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این ، خاص طور پر کلاؤڈ فیئر کے ذریعے فحش مواد کو روکا جا سکے۔
پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔