گیس کنکشن کے منتظر لاکھوں صارفین رُل گئے

 گیس کنکشن کے منتظر لاکھوں صارفین رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں ڈیڑھ لاکھ صارفین کو کنکشن نہ دیئے جا سکے، ایک ارب روپے سے زائد کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود صارفین سالہا سال سےدفاتر کےچکر لگانے پر مجبورہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن صارفین کوکنکشن دینے میں ناکام ہوگیااور ڈیڑھ لاکھ صارفین رُل گئے، صارفین سے ایک ارب روپے سے ز ائد کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا لیے گئے،تاہم ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونےکے باوجود صارفین کو کنکشن نہ دیئے جا سکے، لاہور ریجن میں ڈیڑھ لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرا رکھے ہیں، لیکن پانچ سال سے بیشتر صارفین کنکشن کے لیے دربدر ہونے لگے۔
کمپنی کے پاس میٹرز کی شدید قلت کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے گئے،دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ڈویلپمنٹ ٹیموں کوفارغ کر رکھا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer