آن لائن کلاسز ختم، طلبا کو یونیورسٹی آنے کی اجازت مل گئی

آن لائن کلاسز ختم، طلبا کو یونیورسٹی آنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پنجاب یونیورسٹی نےطلبا کو  بی ایس آنرز پروگرام میں کلاسز کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے تیسرے اور پانچویں سمسٹرز کے طلبا کو کیمپس میں کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا 2 نومبر سے فیس ٹو فیس کلاسز لے سکیں گے۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی جبکہ ہاسٹل میں رہائش کیلئے طلبا واجبات ادا کریں۔

دوسری جانب بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون، ٹو، سپیشل کیٹکگری اور سماعت سے محروم پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کے عملی امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، تمام امیدواروں کے لئے شرکت لازمی ہے۔ آن لائن امتحان دینے اور نہ دینے والے امیدواروں کو عملی امتحانات میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روایتی امتحانات نومبر کے تیسرے ہفتے متوقع ہیں جبکہ روایتی امتحانات کے بعد الگ سے کوئی عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔