کمشنر نے33 سکیموں میں 9 کروڑ کی 14 سکیموں کی منظوری دیدی

کمشنر نے33 سکیموں میں 9 کروڑ کی 14 سکیموں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: بیوٹی فکیشن آف لاہور منصوبہ، کمشنر نے33 سکیموں میں 9 کروڑ کی 14 سکیموں کی منظوری دیدی، 41 کروڑ کی 19 سکیموں کی منظوری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر نے33 سکیموں میں 9 کروڑ کی 14 سکیموں کی منظوری دیدی ہے، 41 کروڑ کی 19 سکیموں کی منظوری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔ مانوال ملتان روڈ، اڈا چھبیل واہگہ، جمشید ٹاؤن کی سکیمیں منظور، مہر فیاض کالونی فتح گڑھ، گلبہار کالونی کی سکیمیں منظور، جی او آر فائیو، بڑیاں والا چوک قبرستان، چٹھ پارک کی سکیمیں منظور۔

اصل سیلمان،  بیدیاں روڈ اور ازرا کالج روڈ سکیموں کی منظوری، جوڈیشل کمپلکس، بیسٹ ویسٹرن لنک روڈ کی سکیمیں منظور، ایبٹ روڈ، منٹگمری روڈ، کوپر روڈ  کے لئے 4 کروڈ 90 لاکھ رکھے گئے، شالیمار زون  کے لئے  4 کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی سکیمیں تیار کی گئی۔

  

شریف پورہ روڈ کے لئے 6 کروڑ روپے کی سکیمیں تیار کی گئی، عزیز بھٹی زون میں 10 کروڑ 36 لاکھ روپے کی سکیمیں رکھی گئیں، علامہ اقبال زون  کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی، سمن آباد زون میں کی سکیموں کیلئے 3 کروڑ روپے شامل کئے گئے۔

 

نشتر زون کے لئے 3 کروڑ 20لاکھ روپے شامل کئے گئے، گلبرگ زون کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے، راوی زون کے لئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے شامل کئے گئے ہیں، کمشنر لاہور ائندہ اجلاس میں 20 سکیموں کی اجازت دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer