انوکھی اغوا کار ،اٹھانے سے پہلے مغوی کو بتادیا

انوکھی اغوا کار ،اٹھانے سے پہلے مغوی کو بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ اغوا کار مغوی کو یہ نہیں بتاتے کہ ہم آپ کو اغوا کرنے والے ہیں،یہ پہلی اغوا کار ہے جس نے واردات سے پہلے ہی مغوی کو بتا دیا ہے،یہ کون ہے؟

 یہ کوئی اور نہیں ،یہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہیں جنہوں نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو اغوا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،بھارتی اداکارہ  نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی۔


پرینیتی چوپڑا نے بھارتی معروف کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران پرینیتی چوپڑا نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کمے جوابات دیئے۔انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کپور کو کئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

 
پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’ ایسا نہیں ہے کہ وہ سچ میں ہی سیف علی خان کو اغوا کر لیں گی مگر وہ انہیں بہت پیار کرتی ہیں اور وہ اس محبت کو دور سے ہی برقرار رکھیں گی۔‘پرینیتی کے سیف سے متعلق اس بیان پر کپل شرما کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دور والا پیار مجھ سے کر لو، کپل نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلی زندگی میں سیف علی خان بن کر دنیا میں آنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’ دعوتِ عشق ‘ کی ہیروئن پرینیتی چوپڑا آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer