جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا انتقال کرگئے

 جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شعبہ طب کا بڑا نام  پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ اس وقت جناح اسپتال لاہور میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا کو ہارٹ اٹیک کے ساتھ ڈاکٹرز ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔طبی ماہرین نے پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا کی  وفات  پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  وہ ایک بہت  اچھے استاد اور نرم دل انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer