اورنج لائن کا آزمائشی ٹرائل کامیاب

اورنج لائن کا آزمائشی ٹرائل کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا آزمائشی ٹرائل شروع، اورنج لائن ٹرین کو ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک زیر زمین اور ایلی ویٹڈ سیکشن پر کامیابی سے آزمائشی طور پر چلایا گیا۔

اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی ٹرائل کے دوران ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک تیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا۔ اورنج لائن کو انڈر گراؤنڈ سنٹرل سٹیشن اور انارکلی اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ گزارا گیا جبکہ انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز کے مکینکل ورکس کو بھی مکمل طور پر چیک کیا گیا۔ اورنج لائن کے ایک انجن اور پانچ بوگیوں کو مکمل رفتار کے ساتھ آزمائشی طور پر چلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن کے آزمائشی ٹرائل کو چینی کمپنی سی ای سی اور سی آر نورینکو نے بخوبی انجام دیا۔ اورنج لائن کی ٹیسٹنگ اور کمیشنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اورنج لائن کے آزمائشی ٹرائل کا رواں ماہ کے آخر میں معائنہ کریں گے۔