پنجاب یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر کےریمانڈ میں توسیع

 پنجاب یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر کےریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق ) احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگرچھ رجسٹرار کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ روز کےلیے جیل بھجوا دیا، مجاہد کامران کی پیشی کےموقع پرطلباء نےاساتذہ کےحق میں نعرےبازی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت رجسٹرار ڈاکٹر اورنگ زیب عالمکیر،ڈاکٹر لیاقت علی،ڈاکٹر راس مسعود ،امین اطہر اورکامران عابد کو ریمانڈ ختم ہونےپر پیش کیا گیا، عدالت کے جیل بھجوانے کےاحکامات پروکلا نےاستدعا کی کہ مجاہد کامران اور دیگر رجسٹراروں کو کیس سےڈسچارج کیا جاے کیونکہ نیب کےپاس ان کےخلاف کوئی ثبوت نہیں،عدالت کےباہر مجاہد کامران سمیت دیگررجسٹراروں کی پیشی کےموقع پردیگر اضلاع سے آئےطلباءاوروکلا نےاساتذہ کےحق میں نعرے بازی کی۔

علاوہ ازیں طلباء نےکتبےبھی اٹھارکھے جن پر استاد کو عزت دو کے نعرے درج تھے،احتساب عدالت کےجج سید نجم الحسن بخاری نے وکلا کے دلائل اور نیب کےموقف کےبعد مجاہد کامران اور دیگررجسٹراروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ روز کے لیے جیل بھجوا دیا، عدالت نےوکلا کی جانب سےاساتذہ کو کیس سےڈسچارج کرنے کی درخواست کومسترد کرتےہوےانہیں پانچ نومبر کو دوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer