(شاہد ندیم) لیسکو میں آپریشن کے دوران بجلی چوروں اور نادہندگان کی جانب سے افسران و ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کا نوٹس سیکرٹری پاور ڈویژن نے لے لیا، سکیورٹی فراہمی پر مبنی جامع رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیکر لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے، پیپکو کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کوسٹاف کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان کی جانب سے افسران و ملازمین پر تشدد کیا گیا۔
لیسکو میں ایس ڈی او شاہدرہ اور ایس ڈی او اسماعیل نگر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایس ڈی او جی ٹی روڈ سب ڈویژن پر گرڈ سٹیشن میں گھس کر تشدد کیا گیا، پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے تمام کمپنیوں سےرپورٹ طلب کی گئی۔