نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی خطرہ میں پڑگئی

نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی خطرہ میں پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  آ ئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعنیاتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج  کردی گئی،  جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بجھوادی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری عبداللہ ملک نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کے حوالے سے متفرق درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس آرڈر 2002کے آرٹیکل 12 کے تحت آئی جی کی تعیناتی کی جاسکتی ہے آئی جی کی تعیناتی کے لئے پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی مشاورت بھی ضروری ہے ، ابھی تک پنجاب پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل مکمل نہیں ہے ،صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل کے بغیر ہی آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی گئی ،پولیس آرڈر 2002کے تحت گریڈ 22 کا پولیس افسر تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

موجودہ آئی جی امجد جاوید سلیمی گریڈ 21 کے پولیس افسر ہیں جوکہ آئی جی تعینات نہیں ہوسکتے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس آرڈر2002 کے تحت آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حکم دے درخواست گزار نے عدالت سے آئی جی پنجاب کی تعیناتی  میں فریق بننے کی  استدعا کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer