ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاحبزادہ فرحان سال میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار سنگِ میل عبور کر لیا

صاحبزادہ فرحان سال میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ ایک کیلنڈر سال میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست اننگز کھیلی، صرف 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اس دوران انہوں نے  6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

سال 2025 صاحبزادہ فرحان کے لیے غیر معمولی رہا ہے، وہ نہ صرف جارحانہ کھیل دکھا رہے ہیں بلکہ اعلیٰ مستقل مزاجی کے ساتھ ٹیم کے لیے اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کی اس پرفارمنس نے انہیں پاکستان کے سب سے خطرناک ٹی ٹوئنٹی اوپنرز کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فرحان یہی فارم برقرار رکھتے ہیں تو آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں وہ پاکستان کے مضبوط ترین بیٹر ثابت ہوسکتے ہیں۔