ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پی سی بی کے میڈیکل پینل کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کی فٹنس اور انجری کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔

 ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔