ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار

بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ نے منشیات کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ ملزمان کے نام باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھنگ کی کاشت میں ملوث افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہ، جس کے بعد ان کی سخت نگرانی اور قانونی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انتظامیہ مؤثر اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ساگر کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ جرائم اور منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید مؤثر بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کو پرامن اور محفوظ ضلع بنانے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلاوقفہ جاری رہیں گی۔