ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی  

نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

 تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی، حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

 ریسکیو کے مطابق 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق افراد میں 30 سال رضوان 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔

 ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔