ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔

ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔

ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer