سعودی عربیہ مرکز اسلام ہے سعودی عربیہ کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں  مولانا عبدالغفورحیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عربیہ نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی ۔سعودی عربیہ مرکز اسلام ہے سعودی عربیہ کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے ۔ 

واضح رہے کہ وفد میں مفتی ابرا احمد سمیت دیگر شامل تھے۔