شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی جوان شہید

 شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور : شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آکر دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کرک کے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور  ضلع کرم کے تیس سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔